بلوچستان، ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان، ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے پیرا بیجار میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق 6 سے 8 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پیرا بیجار میں ملی، جو پٹک سے 5 کلومیٹر جنوب اور بسیمہ کیمپ سے 27 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

سیکیورٹی فورسز کے اہلکار پہلے ہی پٹک کے علاقے میں موجود تھے۔ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی اہلکار فوری طور پر دہشت گردوں کے مقام کی جانب روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں،72 گھنٹوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 48 دہشتگرد ہلاک

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ تینوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔

ہلاک ہونے والوں میں نجیم الدین ولد علی حسن، سکنہ شیرینزہ، عدنان ولد جلال الدین، سکنہ نوشکی شامل ہیں جبکہ ایک دہشت گرد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

Related Articles