آئیسکو کا 8 ستمبر کی بجلی بندش کا شیڈول جاری

آئیسکو کا 8 ستمبر کی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے منگل 8 ستمبر 2026 کو مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ بجلی کی فراہمی سالانہ سسٹم مینٹیننس، ترقیاتی کاموں اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث مختلف اوقات میں معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال سرکلز کے متعدد فیڈرز پر مرمتی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے باعث صارفین کو بجلی کی عارضی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسلام آباد سرکل میں نیوی ون، سواں گارڈن ون اور سواں گارڈن ٹو کے علاقوں میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی بند رہے گی آئی ٹی پارک، اسکیم ٹو، کنڈ راجگان، کنگ حماد اور چٹھہ بختاور کے متعلقہ فیڈرز پر صبح 7 بجے سے 11 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل ہوگی، جبکہ نمبل فیڈر کے صارفین کو صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

راولپنڈی کینٹ سرکل میں ایل ٹی سی، نیو مندرہ، اولڈ مندرہ، حامد جھنگی اور ساگری فیڈرز پر صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ گوجر خان کے نوگران فیڈر پر بجلی کی فراہمی صبح 6 بجے سے 11 بجے تک معطل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :عوام خبردار،گھنٹوں بجلی بندش کا اعلان ہوگیا

اٹک سرکل میں فوارہ چوک فیڈر پر صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی بند رہے گی، جبکہ جہلم سرکل کے حیات سر روڈ فیڈر پر بھی اسی دورانیے میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

چکوال سرکل میں عبداللہ پور، جلال پور، ساغرپور، سی ڈبلیو او، ڈھریالہ جالپ، ڈفر اور پی ڈی خان فیڈرز پر صبح 6 بجے سے 11 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ تلہ گنگ سٹی، ٹھی، کوٹ سارنگ، ڈھوک پٹھان اور دھڑابی فیڈرز پر صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل ہوگی۔

جی ایس او سرکل کے تحت 132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی برہان پر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کام جاری رہے گا،اسی طرح 132 کے وی کہوٹہ سٹی، پلندری، 132 کے وی نیو واہ، باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی کی فراہمی متاثر رہنے کا امکان ہے۔

آئیسکو کے مطابق بجلی کی بندش کا دورانیہ کام کی نوعیت کے مطابق مقرر کیا گیا ہے، اگر مرمتی یا ترقیاتی کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگئے تو متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی شیڈول سے قبل بحال کردی جائے گی۔

editor

Related Articles