گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان

گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق کھنہ پل، سروس روڈ ایسٹ، اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب مین پائپ لائن کو منقطع کرنے کے باعث پیر 7 ستمبر کی رات 9 بجے سے منگل 8 ستمبر کی صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

نوٹس کے مطابق گیس کی فراہمی غوری ٹاؤن تا فیض آباد ایسٹ سروس روڈ، لہتراڑ روڈ، کھنہ پل تا برما ٹاؤن، سوہان، غوری ٹاؤن، گلبرگ، شکریال، رحمان گارڈن اور ملحقہ علاقوں میں بھی معطل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے تیل و گیس شعبے سے بڑی خوشخبری، زمین سے خزانہ نکل آیا

حکام نے مذکورہ علاقوں کے صارفین کو متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صارفین سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچنے کے لیے گیس کی بندش کے دوران گیس کے آلات بند رکھیں۔

Related Articles