عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 396 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں جس کے باعث پاکستان میں مسلسل دوسرے مرحلے میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ڈالر کی قدر اور مقامی طلب و رسد ایسے اہم عوامل ہیں جو پاکستان میں سونے کے نرخوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ آنے والے دنوں میں عالمی مارکیٹ کے رجحان اور ملکی کرنسی کی صورتحال کے مطابق سونے کی قیمت میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان برقرار ہے