گاڑی چوری ہونے کا ڈر، شہری نے انوکھا حل نکال لیا

گاڑی چوری ہونے کا ڈر، شہری نے انوکھا حل نکال لیا

بھارت میں ایک شہری نے اپنی نئی گاڑی چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر ایسا انوکھا قدم اٹھایا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے منوج یادیو نے اپنی گاڑی کو چوروں سے محفوظ رکھنے کے لیے کرین کی مدد لی اور اسے گھر کی دوسری منزل کی چھت پر پہنچا دیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کو مضبوطی سے باندھ کر کرین کے ذریعے زمین سے اوپر اٹھایا جا رہا ہے اور پھر اسے گھر کی چھت پر کھڑا کردیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صحرا میں رنگین فوارہ، انسان کی غلطی نے قدرتی عجوبہ بنا دیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق منوج یادیو بیرون ملک، اسرائیل میں ملازمت کرتے ہیں۔ بیرون ملک قیام کے دوران انہوں نے اپنی گاڑی ایک ڈرائیور کے حوالے کی تھی، تاہم ڈرائیور کے چلے جانے کے بعد انہیں گاڑی کی حفاظت کے حوالے سے تشویش لاحق ہوگئی۔

گاڑی چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر منوج یادیو نے اسے سڑک پر کھڑا رکھنے کے بجائے گھر کی چھت پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ گاڑی کو چھت پر پہنچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

کچھ صارفین نے شہری کے اس انوکھے حفاظتی انتظام کو سراہا تو بعض نے سوال اٹھایا کہ گاڑی کو چھت پر پہنچانے کے بعد اسے واپس نیچے کیسے لایا جائے گا۔

editor

Related Articles