پڑھائی میں اے آئی کا استعمال، طلبہ کی کارکردگی سے متعلق اہم انکشاف

پڑھائی میں اے آئی کا استعمال، طلبہ کی کارکردگی سے متعلق اہم انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ تعلیمی کاموں کے لیے اے آئی چیٹ بوٹس پر انحصار نہ کرنے والے طلبہ نے بعض ٹیسٹس میں ان طلبہ کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی جو پڑھائی کے دوران اے آئی کا استعمال کرتے ہیں۔

انجمن اقتصادی تعاون و ترقی (او ای سی ڈی) کی تعلیم سے متعلق رپورٹ میں مصنوعی ذہانت کے بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں اے آئی چیٹ بوٹس استعمال کرنے والے 484 طلبہ کی کارکردگی کا موازنہ ان طلبہ سے کیا گیا جو تعلیمی کاموں کے لیے اے آئی سے مدد نہیں لیتے۔

یہ بھی پڑھیں:نیا آئی فون آنے سے پہلے 17 سیریز پر ہزاروں روپے کی رعایت،نئی قیمت سامنے آگئی

نتائج کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹس استعمال نہ کرنے والے طلبہ نے سائنس کے ٹیسٹ میں اوسطاً 509 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ اے آئی استعمال کرنے والے طلبہ کا اوسط اسکور 481 رہا۔ دونوں گروپس کے درمیان 28 پوائنٹس کا فرق تقریباً ڈیڑھ سال تک برقرار رہا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہی رجحان نئے موضوع پر تحقیق کرنے اور مطالعے کے بعد خلاصہ تیار کرنے جیسے دیگر تعلیمی کاموں میں بھی دیکھنے کو ملا۔ محققین کے مطابق سیکھنے کے لیے صرف معلومات حاصل کرنا کافی نہیں بلکہ ذہنی کوشش اور خود سوچنے کا عمل بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کسی مسئلے کو خود حل کرنے کی کوشش دماغ کو نئی معلومات سمجھنے اور یاد رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

ماہرین نے اے آئی کو مکمل متبادل بنانے کے بجائے ایک عارضی مددگار کے طور پر استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔ ان کے مطابق اگر طلبہ ہر تعلیمی کام کے لیے اے آئی پر انحصار کرنے لگیں تو ان کی اپنی سوچنے اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ محققین نے اس موضوع پر اس سے قبل 2022 میں بھی تحقیق کی تھی، جب اے آئی ٹیکنالوجی تیزی سے عام ہونا شروع ہوئی تھی۔

editor

Related Articles