الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں سابق ارکان کے خلاف کارروائی اثاثہ جات و واجبات کا فارم بی جمع نہ کرانے پر کی گئی۔
الیکشن کمیشن نے 7 اگست 2026 کے حکم کے تحت تین سابق ارکان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ کیا،تینوں سابق ارکان اثاثہ جات اور واجبات کا مطلوبہ گوشوارہ جمع کرانے تک انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
دوسری جانب اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 26-2025 کے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2026 ہے۔
منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری بیان کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے ممبران کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے بشمول شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 26-2025 مجوزہ فارم-بی کی صورت میں مقررہ تاریخ سے پہلے یا 31 دسمبر 2026 تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دیں۔