پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ فرح شاہ نے اپنے روحانی سفر اور زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
فرح شاہ نے ’لنڈا بازار‘ اور ’بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ جیسے مقبول ڈراموں سے شہرت حاصل کی۔ اس کے علاوہ وہ ’ام حانیہ‘، ’آبرو‘، ’محبت صبح کا ستارہ ہے‘، ’خدا اور محبت‘، ’نم‘ اور ’گل رعنا‘ سمیت کئی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
2018 اور2019 میں نشر ہونے والے مقبول ڈرامہ سیریل ’سنو چندا‘ اور ’سنو چندا 2‘ میں بھی ان کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔
تاہم فرح شاہ نے بعد میں اداکاری سے فاصلہ اختیار کرلیا اور اب وہ شوبز اور میڈیا سے کافی دور ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے روحانی سفر کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شوبز ستاروں کا 80 کی دہائی والا روپ، تصاویر نے دھوم مچادی
ڈپریشن کے دوران روحانی سفر کا آغاز
فرح شاہ نے بتایا کہ وہ تقریباً 29 سال سے اداکاری کے شعبے سے وابستہ رہی ہیں۔ ان کے مطابق 2007 میں وہ اپنی زندگی میں ایک وقفے کی ضرورت محسوس کر رہی تھیں اور اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔انہوں نے بتایا کہ اسی دوران ان کی ملاقات سید بابا جی سے ہوئی، جسے وہ اللہ کی جانب سے ایک نعمت قرار دیتی ہیں۔
فرح شاہ کے مطابق ماضی میں انہیں اپنی خوبصورتی اور شہرت پر بہت غرور تھا اور وہ دوسروں سے بات کرنے کے انداز پر زیادہ توجہ نہیں دیتی تھیں، تاہم روحانی سفر شروع ہونے کے بعد ان کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی آئی۔
اداکارہ نے کہا کہ وقت کے ساتھ ان کی زندگی میں بہتری آنا شروع ہوئی اور ان کے رویے میں بھی تبدیلی آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ پہلے کی طرح متکبر نہیں رہیں اور دوسروں کے ساتھ ان کا رویہ بھی بدل چکا ہے۔ فرح شاہ نے مزید بتایا کہ وہ اب اپنے روحانی تجربات اور پیغامات دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کرتی ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر سورۃ الرحمٰن تھراپی کے پیغام کو عام کرنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اس پیغام سے جڑنا چاہیے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلیاں ان کے لیے بہت معنی رکھتی ہیں اور وہ موجودہ زندگی کو پہلے سے زیادہ خوبصورت محسوس کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگے تحائف اور 80 لاکھ روپے کا دعویٰ، مومنہ اقبال کا مؤقف سامنے آگیا
فرح شاہ نے ’لنڈا بازار‘ اور ’بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ جیسے مقبول ڈراموں سے شہرت حاصل کی۔ اس کے علاوہ وہ ’ام حانیہ‘، ’آبرو‘، ’محبت صبح کا ستارہ ہے، خدا اور محبت‘، ’نم‘ اور ’گل رعنا‘ سمیت کئی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ 2018 اور 2019 میں نشر ہونے والے مقبول ڈرامہ سیریل ’سنو چندا‘ اور ’سنو چندا 2‘ میں بھی ان کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔
تاہم فراح شاہ نے بعد میں اداکاری سے فاصلہ اختیار کرلیا اور اب وہ شوبز اور میڈیا سے کافی دور ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے روحانی سفر کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔
ڈپریشن کے دوران روحانی سفر کا آغاز
فراح شاہ نے بتایا کہ وہ تقریباً 29 سال سے اداکاری کے شعبے سے وابستہ رہی ہیں۔ ان کے مطابق 2007 میں وہ اپنی زندگی میں ایک وقفے کی ضرورت محسوس کر رہی تھیں اور اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔انہوں نے بتایا کہ اسی دوران ان کی ملاقات سید بابا جی سے ہوئی، جسے وہ اللہ کی جانب سے ایک نعمت قرار دیتی ہیں۔
فرح شاہ کے مطابق ماضی میں انہیں اپنی خوبصورتی اور شہرت پر بہت غرور تھا اور وہ دوسروں سے بات کرنے کے انداز پر زیادہ توجہ نہیں دیتی تھیں، تاہم روحانی سفر شروع ہونے کے بعد ان کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی آئی۔
اداکارہ نے کہا کہ وقت کے ساتھ ان کی زندگی میں بہتری آنا شروع ہوئی اور ان کے رویے میں بھی تبدیلی آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ پہلے کی طرح متکبر نہیں رہیں اور دوسروں کے ساتھ ان کا رویہ بھی بدل چکا ہے۔
فرح شاہ نے مزید بتایا کہ وہ اب اپنے روحانی تجربات اور پیغامات دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کرتی ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر سورۃ الرحمٰن تھراپی کے پیغام کو عام کرنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اس پیغام سے جڑنا چاہیے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلیاں ان کے لیے بہت معنی رکھتی ہیں اور وہ موجودہ زندگی کو پہلے سے زیادہ خوبصورت محسوس کرتی ہیں۔


