بلال عباس اچانک دولہا بن گئے، حقیقت سامنے آگئی

بلال عباس اچانک دولہا بن گئے، حقیقت سامنے آگئی

پاکستانی شوبز کے مقبول اداکار بلال عباس خان ایک عرصے بعد نئے انداز میں سامنے آئے تو ان کی تصاویر دیکھ کر مداح بھی ایک لمحے کے لیے الجھن کا شکار ہوگئے۔

بلال عباس دراصل معروف فیشن برانڈ ریپبلک بائے عمر فاروق کے نئے نکاح فوٹو شوٹ میں دولہا بنے نظر آئے ہیں۔ فوٹو شوٹ کی تصاویر اس انداز سے تیار کی گئی ہیں کہ پہلی نظر میں یہ کسی حقیقی نکاح کی تقریب محسوس ہوتی ہیں۔

تصاویر میں بلال عباس نے سفید شیروانی پہن رکھی ہے، جس پر سلور اور سیکوئن ورک نمایاں ہے۔ ان کے ساتھ موجود ماڈل آف وائٹ اور سلور رنگ کے عروسی لباس میں نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دلجیت دوسانجھ کی نئی ویڈیو میں احتجاج،کاکروچ طلبا مظاہروں سے جوڑنے لگے

خاص بات یہ ہے کہ فوٹو شوٹ مسجد میں کیا گیا، جہاں دیگر ماڈلز کو بھی خاندان کے افراد کے روپ میں شامل کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ تصاویر نے حقیقی شادی کا تاثر پیدا کیا اور مداح کچھ دیر کے لیے بلال عباس کی شادی کی خبر سمجھ بیٹھے۔

تاہم یہ کسی حقیقی شادی کی تقریب نہیں بلکہ فیشن برانڈ کی نئی عروسی مہم کا حصہ ہے۔بلال عباس کا یہ نیا روپ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

editor

Related Articles