گرمی ستائے گی یا بادل بھی برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات نے ملک میں موسم اوربارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت برقرارہے اورشہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کی پیشگو ئی کی گئی ہے۔
شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
بارش کہاں ہوگی ؟
موسم کا حال بتانے والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آ ج موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام یا رات کے اوقات میں بعض مقامات پربارش ہوسکتی ہے، اسی طرح کشمیر اور گلگت بلتستان اور بالائی کے پی کے میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
شہر قائد کراچی کی بات کریں تو وہاں مطلع جزوی ابرآلوداور پارہ 27 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری تک جانے کا امکان ہے ، شہرمیں ہوائیں چلنے سے موسم بہتر رہے گا جبکہ کراچی کا فضائی معیار تسلی بخش قراردیا گیاہے۔