ٹل میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک

ٹل میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ٹل میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران خوارج کے ایک مرکز کو مؤثر کارروائی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے وقت 6 خوارج ایک مرکز میں موجود تھے  جہاں سیکیورٹی فورسز نے ان کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں تمام خوارج ہلاک ہوگئے۔ 

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران بعض سیکیورٹی اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی آخری خارجی کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

Related Articles