پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ زندگی کی ایک خاص اور خوشی بھری خبر شیئر کی ہے۔
ااداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا، جب انہوں نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری سنا دی، 41 سالہ اداکارہ نے آج 13 ستمبر کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک دل چھو لینے والی تصویر کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی، جس میں وہ سفید لباس میں پردے کے پیچھے کھڑی اپنی نمایاں بے بی بمپ کو ہاتھوں میں تھامے نظر آئیں۔
ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مختصر مگر جذباتی کیپشن لکھا کہ “ہم منصوبے بناتے ہیں اور اللہ کا اپنا منصوبہ ہوتا ہے۔”




