ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی ایک ویڈیو نے شرکا کی توجہ حاصل کرلی، جس میں وزیراعظم خود ایونٹ کار چلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
شادی کی تقریب کے دوران شہباز شریف نے ڈرائیونگ کی ذمہ داری خود سنبھالی اور ایونٹ کار میں نواز شریف کو بھی اپنے ساتھ بٹھایا،تقریب کے خوشگوار ماحول میں دونوں رہنماؤں کا یہ انداز وہاں موجود مہمانوں کے لیے خاصا دلچسپ رہا، جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایونٹ کار چلا رہے ہیں جبکہ نواز شریف ان کے ہمراہ بیٹھے ہوئے ہیں دونوں رہنماؤں کی اس مختصر ڈرائیو نے تقریب کے دوران موجود افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
یہ بھی پڑھیں :وقت گزر گیامگر ماہ نور بلوچ کی دلکشی برقرار،نئی تصاویر توجہ کا مرکز
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب سے سامنے آنے والی ویڈیو میں شہباز شریف اور نواز شریف کو خوشگوار ماحول میں دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد یہ منفرد لمحہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا بھی مرکز بن گیا۔
شریف خاندان کی تقریب میں سیاسی مصروفیات سے ہٹ کر وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی یہ سرگرمی خوشگوار لمحات میں شامل ہوگئی۔شہباز شریف کی جانب سے ایونٹ کار چلانے اور نواز شریف کے ہمراہ موجود ہونے کے مناظر نے تقریب کی رونق میں مزید اضافہ کیا، جبکہ شرکا نے اس موقع کو کیمروں میں محفوظ کرلیا۔
Prime Minister Shehbaz Sharif and former prime minister Nawaz Sharif attend the nikah ceremony of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz and Captain (retd) Muhammad Safdar’s youngest daughter, Mahnoor Safdar, with Azan Jabbar, son of businessman Jabbar Khalid, at Jati Umra, Lahore pic.twitter.com/8P3Rdj5FnA
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) September 12, 2026


