پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت کن پنشنرز کیلئے دستیاب ہے ؟ نادرا نے بتا دیا

پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت کن پنشنرز کیلئے دستیاب ہے ؟ نادرا نے بتا دیا

پنشنرز کے لیے اہم سہولت متعارف کرا دی گئی ہے، تاہم فی الحال پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت تمام پنشنرز کیلئے دستیاب نہیں ،  نادرا نے پہلے مرحلے میں ان پنشنرز کی تفصیلات بتا دی ہیں جو اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بتایا ہے کہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت پہلے مرحلے میں کن پنشنرز کے لیے دستیاب ہے۔

کن پنشنرز کیلئے سہولت دستیاب؟

نادرا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت پہلے مرحلے میں کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس اور صوبائی اکاؤنٹنٹس جنرل کے زیر انتظام وفاقی و صوبائی اداروں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر کے پنشنرز، ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کے زیرانتظام تینوں مسلح افواج کے پنشنرز، اور نادرا اور ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کے لئے دستیاب ہے۔

دیگر پنشنرز کو سہولت کب ملے گی؟

دیگر اداروں کے پنشنرز کے لئے یہ سہولت مرحلہ وار فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :نادرا کیجانب سے عوام کیلئے بڑی سہولت، ویزا اور بائیومیٹرک تصدیق کا عمل اب اور بھی آسان

پاک آئی ڈی ایپ سے تصدیق کیسے ہوگی؟ 

اس سے قبل نادرا کا کہنا تھا کہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ ایک ماہ بعد یا 6 ماہ بعد دوبارہ طلب کیا جائے، تو ہر بار پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے تصدیق کا عمل مکمل کریں۔ ہر بار تصدیق کا عمل مکمل ہونے پر نیا پروف آف لائف سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا اور سرٹیفکیٹ خودکار طریقے سے پنشن فراہم کرنے والے متعلقہ ادارے کو جمع کرا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :شادی کے بعد نادرا میں ازدواجی حیثیت کیسے تبدیل کریں؟ گھر بیٹھے ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کا آسان طریقہ

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پنشنرز کے لیے ’پروف آف لائف سرٹیفکیٹ‘ کا افتتاح کیا تھا۔

یوں پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت پنشنرز کے لیے تصدیق کے عمل کو مزید آسان بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ پہلے مرحلے میں مخصوص اداروں کے پنشنرز اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جبکہ دیگر پنشنرز کو بھی مرحلہ وار اس میں شامل کیا جائے گا۔

editor

Related Articles