لاہوریوں نے وزیراعلیٰٗ سہیل آفریدی کو مسترد کردیا، سوشل میڈیا پر #LahoreRejectsPTI ٹرینڈ کرنے لگا

لاہوریوں نے وزیراعلیٰٗ سہیل آفریدی کو مسترد کردیا،  سوشل میڈیا پر #LahoreRejectsPTI ٹرینڈ کرنے لگا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مختلف صارفین کی جانب سے تبصرے کیے گئے، جبکہ #LahoreRejectsPTI ٹرینڈ بن گیا۔ صارفین نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورے، سیاسی سرگرمیوں اور لاہور میں ان کی موجودگی کے حوالے سے مختلف آرا کا اظہار کیا۔

ایکس پر ٹرینڈ کے دوران متعدد صارفین نے سہیل آفریدی کی سیاسی سرگرمیوں اور لاہور میں ان کے دورے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعض صارفین نے اسے سیاسی ناکامی سے تعبیر کیا، جبکہ بعض نے لاہور کے سیاسی رجحانات میں مبینہ تبدیلی اور عملی کارکردگی کو ترجیح دینے کے حوالے سے اپنی رائے پیش کی۔

ایکس پر ملک سجاول نامی صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ لاہور نے ’’فتنہ فساد انتشار ڈرامے بازی کرنے والوں کو ایک بار پھر مسترد کر دیا‘‘۔  انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ سہیل آفریدی کے حصے میں صرف ذلت و رسوائی آئی۔

ملک سجاول کی جانب سے کیا گیا تبصرہ #LahoreRejectsPTI کے تحت سامنے آنے والی پوسٹس کا حصہ تھا، جس میں صارفین نے سہیل آفریدی کے دورہ لاہور اور پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

عرزا خان نامی صارف نے سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کے حوالے سے لکھا کہ لاہور اب سیاسی نعروں کے بجائے عملی کارکردگی کو پرکھ رہا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ نوجوانوں کے نام پر سیاست کرنے والوں کو اب نوجوانوں کے سوالوں کا سامنا ہے۔

عرزا خان کی جانب سے کیے گئے تبصرے میں سیاسی نعروں اور عملی کارکردگی کے درمیان فرق کو اجاگر کیا گیا اور یہ مؤقف سامنے رکھا گیا کہ نوجوان طبقہ اب سیاسی دعووں کے بجائے کارکردگی کے حوالے سے سوالات کررہا ہے۔

عروش نامی صارف نے بھی سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کے حوالے سے سخت تنقیدی مؤقف اختیار کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ سہیل آفریدی کی ’’جعلی داستانوں اور سیاسی فتنہ انگیزی‘‘ کا وقت اب ختم ہوچکا ہے۔

عروش کے مطابق لاہور کے لائیو مناظر نے ان کا سارا بنایا گیا پلان ناکام بنا کر رکھ دیا۔

ان کی پوسٹ بھی اس سوشل میڈیا بحث کا حصہ بنی جس میں صارفین نے لاہور میں سہیل آفریدی کی سیاسی سرگرمیوں اور ان کے دورے کے حوالے سے مختلف تبصرے کیے۔

علی سیف نامی صارف نے سہیل آفریدی کے حوالے سے ایک واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پولیس کی گاڑی میں بیٹھنا، پھر کیمرہ چلانا اور کہنا کہ ’’مجھے اغوا کر لیا گیا‘‘، یہ سب کسی سیاسی فلم کے سین سے کم نہیں لگا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ عوام ایسے تماشوں سے تنگ آچکے ہیں۔

علی سیف کی جانب سے کیا گیا تبصرہ بھی #LahoreRejectsPTI کے تحت سامنے آنے والی پوسٹس میں شامل تھا، جہاں صارفین نے سہیل آفریدی کی لاہور میں سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

جاوید اقبال نامی شہری نے بھی ایکس پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے محب وطن پاکستانیوں اور سہیل آفریدی کے حامیوں کے درمیان فرق بیان کیا۔

انہوں نے لکھا کہ محب وطن پاکستانیوں نے اپنے اجتماع اور جوش و خروش سے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا، جبکہ ان کے بقول سہیل آفریدی کی ریلی میں لاہوریوں نے شرکت نہ کرکے عمران نیازی کو بھی مسترد کردیا۔

Related Articles