اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے

اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر  سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے

پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں، جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں اور حساس مقامات کے راستے بند کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے اضافی سیکیورٹی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ ڈی چوک سمیت شہر کے اہم مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر راستوں کی بندش کے لیے مزید کنٹینرز نصب کیے جائیں گے۔

انتظامیہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرین کو ڈی چوک تک پہنچنے سے روکنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز لگانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ اہم شاہراہوں پر بھی کنٹینرز لگا کر راستے بند کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے، جبکہ اہم سرکاری عمارتوں اور حساس مقامات کے اطراف بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے احتجاج کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی اقدامات میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے، جبکہ شہر کے اہم راستوں اور حساس مقامات کی نگرانی بھی سخت کردی گئی ہے۔

Related Articles