ڈیرہ اسماعیل خان میں نہر میں بڑا شگاف، پاک فوج کی ہنگامی امدادی کارروائیاں جاری

ڈیرہ اسماعیل خان میں نہر میں بڑا شگاف، پاک فوج کی ہنگامی امدادی کارروائیاں جاری

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور میں چشمہ رائٹ بینک کینال میں شگاف پڑنے کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے باعث قریبی دیہات اور آبادیوں میں پانی داخل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، صورتحال کے پیش نظر افواجِ پاکستان کے دستے فوری طور پر متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے اور امدادی و ریلیف سرگرمیاں شروع کردیں۔

نہر میں شگاف

تفصیلات کے مطابق پہاڑ پور میں چشمہ رائٹ بینک کینال میں اچانک شگاف پڑ گیا، نہر میں اس وقت تقریباً 3800 کیوسک پانی بہہ رہا تھا، جس کے باعث شگاف تیزی سے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوا،اطلاعات کے مطابق نہر میں پڑنے والے شگاف کی چوڑائی تقریباً 100 سے 150 فٹ تک بتائی گئی ہے، جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں پانی نہر سے باہر نکلنے لگا۔

 آبادی کو خطرہ

نہر میں شگاف پڑنے کے بعد قریبی دیہات اور آبادیوں میں پانی داخل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، جس سے مقامی آبادی کو شدید متاثر ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا،صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر متعلقہ اداروں کی جانب سے فوری اقدامات شروع کیے گئے، جبکہ افواجِ پاکستان کے جوان بھی امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں :پاک فوج کا سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

 پاک فوج متحرک

افواجِ پاکستان کے چاق و چوبند دستے متاثرہ علاقے میں ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،پاک فوج کے اہلکار مقامی آبادی کے انخلا، ریلیف اور دیگر ہنگامی اقدامات میں معاونت کررہے ہیں،امدادی کارروائیوں کا مقصد متاثرہ آبادی کو محفوظ بنانا اور پانی کے باعث پیدا ہونے والے خطرات کو کم کرنا ہے۔

 دو ریلیف کیمپ قائم

پہاڑ پور کی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے دو کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں، ان کیمپوں کے ذریعے متاثرہ اور خطرے سے دوچار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں،پاک فوج کے دستے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر آبادی کے انخلا کے عمل میں بھی حصہ لے رہے ہیں تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

 مویشیوں کی منتقلی

نہر میں شگاف کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں صرف انسانی آبادی ہی نہیں بلکہ مویشیوں اور دیگر جانوروں کو بھی خطرات لاحق ہیں، اس لیے جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات جاری ہیں،امدادی اہلکار متاثرہ علاقوں میں موجود لوگوں اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے سرگرم ہیں۔

 امدادی سرگرمیاں جاری

پاک فوج کے دستے متاثرہ آبادی کے انخلا، ریلیف اور دیگر ہنگامی اقدامات میں مصروفِ عمل ہیں، صورتحال کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

چشمہ رائٹ بینک کینال میں بڑے شگاف کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال میں افواجِ پاکستان کی بروقت کارروائی کا مقصد شہریوں کے جان و مال کو محفوظ بنانا اور متاثرہ آبادی کو فوری امداد فراہم کرنا ہے۔

editor

Related Articles