بابر اعظم 7سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار

بابر اعظم 7سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بیٹنگ کے ساتھ توقعات پر پورا نہ اترنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 7سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔

بابر اعظم پریذیڈینٹ ٹرافی میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے۔ وہ ابتدائی اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی خصوصی درخواست پر انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ برطانیہ سے وطن واپس پہنچنے والے بابر اعظم کے پریذیڈینٹ ٹرافی کے دوسرے میچ میں ایکشن میں آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سکیورٹی انتظامات مکمل، برطانوی وفد کو بریفنگ

انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں بابر اعظم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔ انہوں نے چار اننگز میں مجموعی طور پر صرف 97 رنز بنائے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آچکے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کے آر ایل کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 47 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ چار وکٹیں بھی حاصل کیں۔ بابر اعظم کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کو ان کی فارم بحال کرنے اور ٹیسٹ کرکٹ کیلئے تیاری کے حوالے سے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles