کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری نئے آئی جی اسلام آباد  کا چارج سنبھال لیا

کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری نئے آئی جی اسلام آباد  کا چارج سنبھال لیا

 کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری نے بطور انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا نئے آئی جی اسلام آباد کی سنٹرل پولیس آفس آمد پر پولیس افسران اور جوانوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں کمان کی تبدیلی کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے آئی جی اسلام آباد کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پولیس افسران اور متعلقہ اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔

نئے آئی جی اسلام آباد نے مختلف شعبوں کے افسران سے تعارفی ملاقاتیں کیں اور پولیسنگ، امن و امان، جرائم کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سمیت مختلف پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی بریفنگ لی۔

 افسران سے ملاقات

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے سنٹرل پولیس آفس کے اسٹاف سے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو کی، اس موقع پر انہوں نے پولیس فورس کے پیشہ ورانہ معیار کو مزید بلند کرنے اور شہریوں کو مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی پر زور دیا۔

نئے آئی جی اسلام آباد نے واضح کیا کہ پولیسنگ کے نظام میں بہتری، افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو ترجیح دی جائے گی۔

 شہداء کو خراج عقیدت

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے یادگارِ شہداء پر بھی حاضری دی اور اسلام آباد پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اسلام آباد پولیس ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔

 امن و امان اولین ترجیح

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بروقت اور مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، جبکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

 میرٹ اور قانون کی بالادستی

نئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس کے معاملات میں میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااسلام آباد پولیس میں احتساب اور نظم و ضبط کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ فورس کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ معیار میں بہتری لائی جا سکےانہوں نے افسران اور جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کریں اور عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر انداز میں کام کریں۔

 ٹریفک نظام میں بہتری

آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی سہولیات کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے پولیسنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا، جبکہ جرائم کی روک تھام، فوری رسپانس اور شہریوں کے تحفظ کے لیے دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے گا۔

 پولیس فورس کو مضبوط بنانے کا عزم

کیپٹن محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور فورس کے معیار کو بلند کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے لیے اسلام آباد پولیس پوری ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دے گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اور جوان قانون کی پاسداری، عوامی خدمت اور شہداء کے مشن کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے فرائض ادا کریں،نئے آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر افسران کو واضح ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل، جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے۔

editor

Related Articles