تعلیم جاری رکھنے کا بڑا موقع! مستحق طلبہ کیلئے اسکالرشپ، درخواست کیسے دیں؟

تعلیم جاری رکھنے کا بڑا موقع! مستحق طلبہ کیلئے اسکالرشپ، درخواست کیسے دیں؟

تعلیم جاری رکھنے کے لیے فیس کا بوجھ اٹھانا مشکل ہے تو مستحق طلبہ کے لیے آسانی کی خبر سامنے آگئی۔

 قائد اعظم یونیورسٹی نے بی ایس اور ایم فل کے مستحق و ضرورت مند طلبہ کیلئے پاکستان بیت المال اسکالرشپ 2026 کا اعلان کردیا ہے، جس سے اہل طلبہ اپنی تعلیمی ضروریات پوری کرنے میں مالی معاونت حاصل کرسکیں گے۔

اس اسکالرشپ کے لیے درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ لہٰذا اہل طلبہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی درخواست مکمل کرکے جمع کرائیں۔

کن طلبہ کو اسکالرشپ مل سکے گی؟

قائد اعظم یونیورسٹی کے مطابق بی ایس کے پہلے، تیسرے، پانچویں اور ساتویں سمسٹر کے ریگولر طلبہ پاکستان بیت المال اسکالرشپ 2026 کے لیے اہل ہیں۔

اسی طرح ایم فل کے پہلے اور دوسرے سمسٹر میں زیر تعلیم ریگولر طلبہ بھی اس اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ، اسکالرشپ کی فراہمی میں یتیم، معذور اور انتہائی مستحق طلبہ کو ترجیح دی جائے گی۔ تاہم ماہانہ 45 ہزار روپے سے زائد خاندانی آمدن والے طلبہ اس اسکالرشپ کے اہل نہیں ہوں گے۔

سیلف فنانس طلبہ کیلئے کیا شرط ہے؟

اس اسکالرشپ کے لیے ایک اہم شرط یہ بھی ہے کہ سیلف فنانس اسکیم کے تحت زیر تعلیم طلبہ درخواست نہیں دے سکتے ، صرف اور صرف طلبہ اسکالرشپ کے فارم قائد اعظم یونیورسٹی کی فوٹو کاپی شاپس سے حاصل کرسکتے ہیں۔ فارم حاصل کرنے کے بعد اسے آفس آف اسٹوڈنٹس فنانشل اسسٹنس میں جمع کروانا ہوگا۔

درخواست جمع کرانے سے پہلے کی ہدایات 

طلبہ کو درخواست فارم جمع کراتے وقت معلومات کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ غلط معلومات، کٹنگ یا اوور رائٹنگ والی درخواستیں مسترد کردی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب : خراب امتحانی نتائج دینے والے ٹیچرز کیخلاف نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ

اسی طرح مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں بھی قبول نہیں کی جائیں گی ،  اس لیے اہل طلبہ کے لیے بہتر ہے کہ وہ 24 ستمبر 2026 کی آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنی درخواست مکمل کرکے جمع کرائیں۔

پاکستان بیت المال اسکالرشپ 2026 ضرورت مند طلبہ کے لیے تعلیمی اخراجات میں معاونت کا ایک اہم موقع ہے۔ خاص طور پر یتیم، معذور اور انتہائی مستحق طلبہ کو ترجیح دیے جانے کے باعث اہل امیدواروں کے لیے بروقت درخواست جمع کرانا اہم ہے۔

editor

Related Articles