محمد صلاح جس پتھر پر بیٹھے، وہ ترک شائقین کے لیے خاص بن گیا

محمد صلاح جس پتھر پر بیٹھے، وہ ترک شائقین کے لیے خاص بن گیا

مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح سے ترک عوام کی محبت کا ایک دلچسپ انداز سامنے آیا ہے، جہاں ان کی ایک تصویر نے ترکیے کی ایک وادی کے عام سے پتھر کو شائقین کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق محمد صلاح نے چند روز قبل ترکیے کے شہر طرابزون کے وادی کورت دیرہ کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے ایک پتھر پر بیٹھ کر تصویر بنوائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

محمد صلاح کی یہ تصویر سامنے آنے کے بعد ترک فٹبال شائقین کی بڑی تعداد اسی مقام پر پہنچنے لگی۔ شائقین نے اس پتھر کو خاص اہمیت دیتے ہوئے اس کے اوپر بیٹھ کر تصاویر اور ویڈیوز بنانا شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایشین گیمز 2026: پاکستان کی ہاکی میں شاندار کارکردگی، ازبکستان کو 1-5 سے شکست دے دی

محمد صلاح کے مداحوں کی مسلسل آمد کے باعث وادی میں لوگوں کی سرگرمیاں بھی بڑھ گئیں۔ بڑی تعداد میں آنے والے شائقین کے پیش نظر وادی کے اطراف کھانے پینے کے اسٹالز بھی لگ گئے۔ یوں محمد صلاح کی ایک تصویر نے نہ صرف ایک عام پتھر کو مداحوں کے لیے خاص بنا دیا بلکہ وادی کورت دیرہ بھی فٹبال شائقین کی دلچسپی کا مرکز بن گئی۔

editor

Related Articles