کرن خان اور اشتیاق بیگ کا شادی کے بعد پہلا فیملی ڈنر، تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

کرن خان اور اشتیاق بیگ کا شادی کے بعد پہلا فیملی ڈنر، تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

معروف میزبان و اداکارہ کرن خان اور بزنس مین مرزا اشتیاق بیگ کی شادی کے بعد پہلے فیملی ڈنر کی تصاویر سوشل میڈیا پر صارفین کی خاصی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کرن خان اور مرزا اشتیاق بیگ نے سعودی عرب میں نکاح کیا تھا، جس کے بعد دونوں نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی اور اس نکاح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد یہ جوڑی سوشل میڈیا پر خاصی زیرِ بحث رہی۔

پاکستان واپسی پر نئے جوڑے نے دوستوں اور اہلِ خانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا اسی سلسلے میں مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے گھر پر ایک فیملی ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں دونوں خاندانوں کے افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں اداکارہ ایمن سلیم بھی شریک ہوئیں، جو مرزا اشتیاق بیگ کی بھانجی ہیں جبکہ کرن خان کی بہن اور معروف میزبان امبر خان بھی موجود ہیں ،  ڈنر کی تصاویر میں کرن خان اور اشتیاق بیگ کو اہلِ خانہ کے ہمراہ خوشگوار انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

کرن خان میزبان، اداکارہ اور ماڈل کے طور پر جانی جاتی ہیں اور ماضی میں مصالحہ ٹی وی پر اپنی میزبانی کے باعث بھی نمایاں رہیں۔ وہ ماڈل و اداکارہ امبر خان کی بہن بھی ہیں۔

دوسری جانب مرزا اشتیاق بیگ کاروباری شعبے سے وابستہ ہیں اور شوبز سے بھی ان کے روابط رہے ہیں  ، ان کی مرحوم بہن افریں بیگ ٹی وی پروڈیوسر تھیں اور متعدد ڈرامہ سیریلز سے وابستہ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہانیہ عامر کا شائے گل کا گانا کاپی کرنے کی سوشل میڈیا پر بحث، گلوکارہ نے وضاحت دیدی

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی نئی تصاویر کے بعد مداحوں کی جانب سے اس جوڑی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles