11 بال پوائنٹس پر قانون کا پورا نصاب، طالب علم کی انوکھی کوشش پکڑی گئی

11 بال پوائنٹس پر قانون کا پورا نصاب، طالب علم کی انوکھی کوشش پکڑی گئی

اسپین میں قانون کے ایک طالب علم نے امتحان پاس کرنے کے لیے نقل کا ایسا انوکھا طریقہ اختیار کیا کہ اس کی مہارت نے بعد میں پروفیسر کو بھی حیران کردیا۔

طالب علم نے میکانیکل پنسل کی باریک سوئی استعمال کرتے ہوئے بی آئی سی برانڈ کے 11 شفاف بال پوائنٹس پر قانون فوجداری کا پورا نصاب انتہائی باریک حروف میں کندہ کردیا۔

طالب علم نے مختلف قانونی موضوعات کو الگ الگ رکھنے کے لیے پین پر موجود برانڈ لوگو کو بطور نشان استعمال کیا، تاکہ ضرورت پڑنے پر متعلقہ معلومات تلاش کرنا آسان ہو۔اس غیر معمولی کام کے لیے اسے انتہائی باریک تحریر اور غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا امیر ترین گاؤں، جہاں قبرستان میں بھی وائی فائی موجود ہے

طالب علم کی یہ کوشش امتحان کے دوران اس وقت ناکام ہوگئی جب پروفیسر یولینڈا ڈی لوچی نے اس کے پاس موجود پین دیکھ لیے۔ پروفیسر نے تمام 11 پین ضبط کرلیے اور انہیں اپنے دفتر کی دراز میں رکھ دیا۔

کئی سال بعد دفتر کی صفائی کے دوران یہ پین دوبارہ پروفیسر کے ہاتھ لگے۔ اتنی باریک تحریر دیکھ کر انہوں نے طالب علم کی مہارت کو سراہا اور اس غیر معمولی کام کو یونیورسٹی کا ایک شاہکار اور آرٹ قرار دیا۔

تاہم اس کہانی کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اتنی محنت اور وقت صرف کرنے کے باوجود طالب علم امتحان پاس نہ کرسکا اور اسے پورا تعلیمی سال دوبارہ پڑھنا پڑا۔ یعنی نقل کی تیاری میں غیر معمولی محنت کے باوجود نتیجہ وہی نکلا جس سے طالب علم بچنا چاہتا تھا۔

editor

Related Articles