ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عالمی سطح پر ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دینے والے امریکی حکام کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی بنیادی وجہ خود امریکا ہے، امریکی حکام ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کا الزام ایران پر عائد کر رہے ہیں، گویا عوام کی یادداشت اتنی مختصر ہے کہ وہ یہ بھول جائیں کہ جنگ کا آغاز دراصل کس نے کیا تھا اور کن اقدامات کے نتیجے میں وہ بحران پیدا ہوا جس کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش اور تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت میں خلل پیدا ہوا۔
U.S. officials blame Iran for rising fuel prices, as if the public’s memory is short enough to forget who actually initiated the war of aggression, and whose actions created the crisis that led to the closure of the Strait of Hormuz and the disruption of commercial shipping.…
— Esmaeil Baqaei (@IRIMFA_SPOX) September 22, 2026


