وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کا مارچ ملتوی ہونے پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تین پوسٹرز شیئر کردیئے، جن میں مارچ ملتوی ہونے اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حوالے سے طنزیہ جملے درج ہیں۔
عظمیٰ بخاری کی جانب سے شیئر کیے گئے پہلے پوسٹر پر درج تھا: ’’انتشار مارچ ملتوی، اسلام آباد نے سکھ کا سانس لی‘‘ جبکہ اس کے جواب میں لکھا گیا: ’’اور مارچ نے اگلی تاریخ تک سکھ کا سانس لیا‘‘۔
وزیر اطلاعات پنجاب کے دوسرے پوسٹر میں سوالیہ انداز میں لکھا گیا:’’اسلام آباد آرہے ہو؟ انتشار مارچ‘‘ جبکہ جواب میں درج تھا: ’’نہیں، ابھی نہیں‘‘۔ پوسٹر میں اسلام آباد کی جانب سے جواب دیا گیا: ’’اچھا، میں بھی آرام کرلیتا ہوں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنے آگیا
عظمیٰ بخاری کے تیسرے پوسٹر میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کارکنوں سے سوال کرتے ہوئے دکھایا گیا کہ ’’آزادی یا موت؟‘‘ جس پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مزاحیہ انداز میں جواب دیا گیا: ’’تو رین دے بھائی‘‘۔
بلاتبصرہ pic.twitter.com/VxrQjPamls
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) September 25, 2026


