شاہ رخ خان کی دولت میں 2,490 کروڑ کی کمی پھر بھی بن گئے نمبر ون

شاہ رخ   خان کی دولت میں 2,490 کروڑ کی کمی پھر بھی بن گئے نمبر ون

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر بھارت کے امیر ترین اداکار بن گئے ہیں، تاہم گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی مجموعی دولت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہورن انڈیا رچ لسٹ 2026 کے مطابق شاہ رخ خان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا ہے، جبکہ 2025 میں ان کی دولت 12 ہزار 490 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:دانش تیمور کے سنجیدہ منظر پر ناظرین ہنس پڑے، سوشل میڈیا پر بحث

اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران شاہ رخ خان کی دولت میں تقریباً 2 ہزار 490 کروڑ بھارتی روپے کی کمی ہوئی، جو تقریباً 20 فیصد بنتی ہے۔شاہ رخ خان کی دولت کا بڑا حصہ ان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ، نائٹ رائیڈرز اسپورٹس اور دیگر کاروباری منصوبوں سے منسلک ہے۔

دولت میں نمایاں کمی کے باوجود شاہ رخ خان بھارت کے امیر ترین اداکار کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ شاہ رخ خان نے ایک موقع پر اپنی شخصیت اور صلاحیتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا، ’میں زیادہ ذہین یا ہوشیار نہیں ہوں‘۔

editor

Related Articles