جیل سے دولہا بن کر باہر آیا خطرناک گینگسٹر،شادی کیلئے12 گھنٹے کی آزادی

جیل سے دولہا بن کر باہر آیا خطرناک گینگسٹر،شادی کیلئے12 گھنٹے کی آزادی

بھارت میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے بدنام زمانہ گینگسٹر مین پال ڈھلہ کو اپنی کمبوڈیائی پارٹنر سے شادی کے لیے 12 گھنٹے کی کسٹڈی پیرول دے دی گئی۔

بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے مین پال ڈھلہ کو اپنی کمبوڈیائی پارٹنر میٹا چان سے شادی کے لیے جیل سے باہر جانے کی اجازت دی گئی۔ شادی کی تقریب جیل کے قریب واقع ایک فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی، جہاں گینگسٹر کو پولیس کی سخت نگرانی میں رکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مین پال ڈھلہ کو صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک جیل سے باہر رہنے کی اجازت ملی۔ شادی کی تقریب مکمل ہوتے ہی اسے پولیس کی نگرانی میں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:یہ پرانے بنگلے کیوں بنائے گئے تھے؟ پنجاب کے نہری نظام کا دلچسپ راز

22 مقدمات، قتل کے الزامات بھی شامل

مین پال ڈھلہ کو مجموعی طور پر 22 مقدمات کا سامنا ہے، جن میں قتل کے الزامات بھی شامل ہیں۔ وہ 2007 اور 2010 میں درج تین مقدمات میں سزا سنائے جانے کے بعد حصار جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ اس پر جیل میں قید کے دوران ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

پیرول پر رہا ہوا اور پھر غائب ہوگیا

مین پال ڈھلہ کو جولائی 2018 میں حصار سینٹرل جیل سے چھ ہفتوں کی پیرول ملی تھی، تاہم پیرول ختم ہونے سے قبل ہی وہ مبینہ طور پر فرار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست 2018 میں اس نے سونو کمار کے نام سے جعلی شناخت استعمال کی اور بھارت سے فرار ہو کر کمبوڈیا پہنچ گیا، جہاں اس نے اپنی شناخت تبدیل کرنے کے بعد کاروبار شروع کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پہاڑ نہیں بلکہ دنیا کا عظیم اہرام، صدیوں پرانا راز سامنے آگیا

کمبوڈیا سے بھارت واپسی کیسے ہوئی؟

مین پال ڈھلہ کی گرفتاری اور بھارت واپسی کے لیے پولیس نے مرکزی تفتیشی بیورو، سی بی آئی سے بھی مدد طلب کی۔ پولیس کی درخواست پر نومبر 2024 میں سی بی آئی نے اس کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس حاصل کیا اور تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے حکام سے رابطہ کیا۔

کئی سال تک فرار رہنے کے بعد مین پال ڈھلہ کو گزشتہ سال کمبوڈیا سے بھارت لایا گیا، جہاں اسے دوبارہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سنگین مقدمات اور عمر قید کی سزا کے باوجود اسے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے محدود مدت کی پیرول دی گئی، تاہم پوری تقریب کے دوران وہ پولیس کی نگرانی میں رہا۔

editor

Related Articles