بھارت کے تجربہ کار بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
کوہلی نے 15 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرکے عالمی کرکٹ کے ان چند بڑے بلے بازوں میں جگہ بنا لی ہے جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔
15 ہزار رنز مکمل
کیرالا کے شہر ترواننت پورم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں ویرات کوہلی نے 139 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
اسی شاندار بیٹنگ کے دوران انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 15 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بیٹرصاحبزادہ فرحان نے ٹی 20کرکٹ میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا
ویرات کوہلی یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں۔ ان سے قبل بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکر ون ڈے کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹر بنے تھے۔
55ویں ون ڈے سنچری
ویسٹ انڈیز کے خلاف کوہلی کی 139 رنز کی اننگز ان کے ون ڈے کیریئر کی 55ویں سنچری بھی ہے۔
تجربہ کار بیٹر نے ایک بار پھر بڑے ہدف کے تعاقب میں اپنی بیٹنگ صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ٹیم کو کامیابی تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
37 سالہ کوہلی نے اپنی اننگز کے دوران نہ صرف سنچری مکمل کی بلکہ 15 ہزار ون ڈے رنز کا اہم سنگ میل بھی عبور کیا، جس کے باعث ان کی اننگز مزید یادگار بن گئی۔
سچن سے کم اننگز
ویرات کوہلی نے 15 ہزار ون ڈے رنز کا ہندسہ 303ویں اننگز میں عبور کیا۔ اس طرح انہوں نے یہ سنگ میل سچن ٹنڈولکر کے مقابلے میں 74 اننگز کم کھیل کر حاصل کیا۔
سچن ٹنڈولکر نے اپنے شاندار ون ڈے کیریئر کے دوران مجموعی طور پر 18 ہزار 426 رنز بنائے تھے اور انہیں 15 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 377 اننگز درکار ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں :ابوظہبی ٹی 10 لیگ ،فخر زمان کی نئی ذمہ داری، یونائیٹڈ ٹائیگرز نے بڑا فیصلہ کرلیا


