مہنگائی کے ستائے عوام پرایک اور بوجھ ، ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

مہنگائی کے ستائے عوام پرایک اور بوجھ ، ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی، کے الیکڑک سمیت ملک بھر کے صارفین کےلیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا (NEPRA) کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی مد میں ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی درخواست پر غور کیا جا رہا ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں نپیرا میں درخواست کررکھی ہے، درخواست میں بجلی 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا ہے، اتھارٹی سی سی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ پر پابندی، بجلی صارفین کیلئے خوشخبری

سی پی پی اے کے مطابق اگست میں ڈسکوز کو 14 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، ڈسکوز کو فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی۔

اگست میں پانی سے37.84 فیصد، مقامی کوئلے سے10.88 فیصد، درآمدی کوئلےسے15.59فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ فرنس آئل سے2.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

زیرجائزہ عرصے کے دوران مقامی گیس سے 7.04 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 8.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے45.25 روپےدرآمدی ایل این جی سے 45.92 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : 200 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے نیا بلنگ فارمولا زیرِ غور

ماہرینِ معیشت کے مطابق اگر فیول ایڈجسٹمنٹ اور سرچارجز کے نام پر قیمتیں بڑھانے کا یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو اس سے نہ صرف بجلی کی چوری اور عدم ادائیگی کے واقعات میں اضافہ ہوگا بلکہ عام آدمی کی خریداری کی صلاحیت مکمل طور پر ختم ہو کر رہ جائے گی۔

editor

Related Articles