جیکی چن کے انتقال کی خبر نے مداحوں کو پریشان کردیا، حقیقت کیا ہے

جیکی چن کے انتقال کی خبر نے مداحوں کو پریشان کردیا، حقیقت کیا ہے

ہالی ووڈ کے معروف ایکشن اسٹار جیکی چن کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، تاہم یہ دعویٰ جعلی نکلا۔

سوشل میڈیا پر جیکی چن کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر گردش کر رہی ہے، جس پر ان کے نام کے ساتھ 1954ء تا 2026ء درج ہے۔ جعلی تصویر کے ذریعے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ 72 سالہ اداکار انتقال کرچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکی چن کی موت سے متعلق جعلی پوسٹ کو صرف 5 گھنٹوں کے دوران 38 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان اے آئی جعلی ویڈیوز بنانے والوں پر برس پڑے

جیکی چن کی موت کی افواہ پہلی بار نہیں پھیلی

معروف شخصیات کے حوالے سے جعلی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلتی رہی ہیں اور جیکی چن بھی اس طرح کی افواہوں کا کئی مرتبہ نشانہ بن چکے ہیں۔ 2011ء میں بھی جیکی چن کے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کی افواہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھی۔

 اس وقت ان کی ٹیم نے سرکاری فیس بک پیج کے ذریعے واضح کیا تھا کہ اداکار زندہ اور خیریت سے ہیں۔ 2022ء میں بھی جیکی چن کی موت سے متعلق ایک جھوٹی خبر سامنے آئی، تاہم فیکٹ چیکرز کو اس دعوے کی تصدیق کے لیے کوئی معتبر ثبوت نہیں ملا۔

جیکی چن اب بھی فلمی سرگرمیوں میں موجود

جیکی چن اب بھی شوبز سے وابستہ ہیں اور حالیہ عرصے میں مختلف عوامی تقریبات میں شرکت کرتے رہے ہیں۔ رواں سال انہوں نے کانز فلم فیسٹیول میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے طویل فلمی کیریئر کے بارے میں گفتگو کی۔ اس موقع پر سنیما کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور حاضرین نے کھڑے ہو کر انہیں داد دی۔

6دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط فلمی کیریئر کے دوران جیکی چن نے ایکشن سنیما میں نمایاں مقام بنایا۔ وہ ’رش آور‘، ’پولیس اسٹوری‘ اور ’ڈرنکن ماسٹر‘ سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔سوشل میڈیا پر جیکی چن کے انتقال سے متعلق وائرل ہونے والی تصویر اور دعوے کو شیئر کرنے سے پہلے معتبر ذرائع سے تصدیق کرنا ضروری ہے۔

editor

Related Articles