100 کروڑ نہ کمانے پر فلاپ قرار دینے والوں کو میرا کا کرارا جواب

100 کروڑ نہ کمانے پر فلاپ قرار دینے والوں کو میرا کا کرارا جواب

پاکستانی اداکارہ میرا نے اپنی فلم’سائیکو‘ کی باکس آفس کارکردگی پر ہونے والی تنقید کے جواب میں خود اعتمادی اور حوصلے کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کے ساتھ متعدد پیغامات شیئر کیے، جن میں انہوں نے ناکامی، مشکل حالات اور آزمائش کے وقت ساتھ چھوڑ جانے والے لوگوں کے رویوں پر بات کی۔

میرا نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ بعض لوگ انہیں اس لیے فلاپ قرار دے رہے ہیں کیونکہ ان کی فلم ’سائیکو‘ 100 کروڑ روپے کا کاروبار نہیں کرسکی۔ اداکارہ کے مطابق فلم کے بعد انہیں بعض لوگوں کی بے رخی اور ساتھ چھوڑنے کا سامنا کرنا پڑا، تاہم وہ ان حالات کے باوجود آگے بڑھنے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پریشے عدنان کے لباس پر سوال، شوبز شخصیات نادیہ خان پر برس پڑیں

میرا نے ایک اور پیغام میں لکھا کہ ’فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں‘ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی فلم کی تجارتی کارکردگی کو کسی عورت کی شخصیت، صلاحیت یا شناخت کا پیمانہ نہیں بنایا جاسکتا۔

اپنی پوسٹس میں میرا نے اس سوچ پر بھی سوال اٹھایا کہ شوبز میں کسی فلم کے مالی نتائج ہی کامیابی یا ناکامی کا آخری معیار سمجھے جائیں۔ انہوں نے اپنی توجہ فلم کے نتائج کے بجائے جدوجہد، خود اعتمادی اور مشکل حالات میں ثابت قدم رہنے پر مرکوز رکھی۔

میرا طویل عرصے سے پاکستانی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اپنے کیریئر کے دوران مختلف ادوار میں تنقید اور پیشہ ورانہ اتار چڑھاؤ کا سامنا کرچکی ہیں۔ تاہم وہ اب بھی شوبز میں سرگرم ہیں۔

editor

Related Articles