پریشے عدنان کے لباس پر سوال، شوبز شخصیات نادیہ خان پر برس پڑیں

پریشے عدنان کے لباس پر سوال، شوبز شخصیات نادیہ خان پر برس پڑیں

معروف میزبان نادیہ خان کے پروگرام میں نوجوان فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان سے جم کی ویڈیوز اور لباس سے متعلق سوالات کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی، جبکہ متعدد شوبز شخصیات نے پریشے عدنان کی حمایت کی۔

پریشے عدنان حال ہی میں نیویارک فیشن ویک میں اپنی کلیکشن پیش کرنے کے بعد نادیہ خان کے پروگرام میں شریک ہوئی تھیں۔ انٹرویو کے دوران نادیہ خان نے پریشے سے ان کی جم کی ویڈیوز اور لباس کے حوالے سے سوال کیا اور پوچھا کہ کیا ان کے والدین ان ویڈیوز پر ناراض نہیں ہوتے؟

پریشے عدنان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حفاظت یقیناً ایک اہم مسئلہ ہے، تاہم انہیں خواتین اور مردوں کی جانب سے ایسے پیغامات بھی موصول ہوتے ہیں جن میں بتایا جاتا ہے کہ ان کی ویڈیوز دیکھ کر انہوں نے ورزش اور اسٹرینتھ ٹریننگ شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں:جیکی چن کے انتقال کی خبر نے مداحوں کو پریشان کردیا، حقیقت کیا ہے

بعد ازاں پریشے نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سوال کے پیچھے موجود مقصد کا اندازہ ہوگیا تھا، تاہم انہوں نے خود کو پُرسکون رکھنے کی کوشش کی۔

ہانیہ عامر کا طنزیہ ردعمل

اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی معاملے پر ردعمل دیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں وہی جملہ طنزیہ انداز میں لکھا جو نادیہ خان نے پریشے سے گفتگو کے دوران کہا تھا۔

یاسر حسین بھی حمایت میں سامنے آگئے

اداکار یاسر حسین نے پریشے عدنان کی حمایت کرتے ہوئے نادیہ خان کا نام لیے بغیر طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ جب علم اور اسکرپٹ دونوں موجود نہ ہوں اور ٹی آر پی کا دباؤ بھی ہو تو انسان کا معیار گر جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان اے آئی جعلی ویڈیوز بنانے والوں پر برس پڑے

یشل شاہد کا منفرد انداز

گلوکارہ یشل شاہد نے بھی معاملے پر منفرد انداز میں ردعمل دیا۔ انہوں نے کمبل اوڑھ کر ورزش کرنے کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ یشل شاہد نے اپنی ویڈیو کے ذریعے طنزیہ انداز میں یہ تاثر دیا کہ شاید جم میں تنقید سے بچنے کے لیے خواتین کو کمبل اوڑھ کر ورزش کرنا پڑے گی۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر میزبان کے سوالات، پریشے عدنان کے جواب اور شوبز شخصیات کے ردعمل پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں۔

editor

Related Articles