کرینہ کپور کی ’گیت‘ کا پاکستانی ڈرامے سے کیا تعلق ہے؟ انکشاف نے سب کو چونکا دیا

کرینہ کپور کی ’گیت‘ کا پاکستانی ڈرامے سے کیا تعلق ہے؟ انکشاف نے سب کو چونکا دیا

بالی ووڈ کی مقبول فلم ’جب وی میٹ‘ میں کرینہ کپور کے مشہور کردار ’گیت‘ کے حوالے سے ایک دلچسپ دعویٰ سامنے آیا ہے۔

پاکستانی فیشن اسٹائلسٹ، میک اپ آرٹسٹ اور فوٹوگرافر عاکف الیاس نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں کرینہ کپور کا کردار پاکستانی ڈرامہ سیریل ’ان کہی‘ میں شہناز شیخ کے نبھائے گئے کردار سے متاثر تھا۔

عاکف الیاس نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بالی ووڈ کی ایک بڑی پروڈکشن کمپنی کے لیے بھی کام کیا ہے۔ اسی دوران انہیں بھارتی فلم اور پاکستانی ڈرامے کے کرداروں میں مماثلت محسوس ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:100 کروڑ نہ کمانے پر فلاپ قرار دینے والوں کو میرا کا کرارا جواب

ان کے مطابق انہوں نے پہلے ’ان کہی‘ دیکھا، اس کے بعد ’جب وی میٹ‘ دیکھی اور پھر دوبارہ ’ان کہی‘ دیکھنے کے بعد انہیں یقین ہوا کہ ’جب وی میٹ‘ کا گیت کردار ’ان کہی‘ کے کردار سے متاثر تھا۔

عاکف نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستانی ثقافت، شاعری، گفتگو کے انداز اور طرز زندگی میں دلچسپی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فیشن اور ملبوسات کی مقبولیت صرف بھارت تک محدود نہیں، بلکہ بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں بھی پاکستانی ملبوسات کو پسند کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ’ان کہی‘ پاکستان ٹیلی وژن کے مقبول ڈراموں میں شمار ہوتا ہے، جبکہ ’جب وی میٹ‘ میں کرینہ کپور کا ’گیت‘ کردار بھارتی سنیما کے یادگار کرداروں میں شامل رہا ہے۔

editor

Related Articles