ایشین گیمز والی بال : پاکستان نے روایتی حریف بھارت کودھو ڈالا، 0-3 سے ہرا کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز والی بال : پاکستان  نے روایتی حریف بھارت کودھو ڈالا، 0-3 سے ہرا کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا

جاپان میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان کی مردوں کی والی بال ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو کوارٹر فائنل میں 0-3 سے شکست دے دی، اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

تینوں سیٹ پاکستان کے نام

میچ شروع ہوتے ہی پاکستانی کھلاڑیوں نے مکمل کنٹرول سنبھال لیا ، پہلا سیٹ 25-19 سے جیتا گیا۔ دوسرے سیٹ میں بھارت نے سخت مقابلہ کیا اور معاملہ آخر تک کھنچا رہا، مگر پاکستان نے اسے 25-23 سے اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایشین گیمز والی بال میں پاکستان کا شاندار آغاز ،قازقستان کو1-3 سے شکست دیدی

تیسرے سیٹ میں پاکستان نے دوبارہ برتری قائم رکھی اور 25-18 سے کامیابی سمیٹ کر میچ ختم کر دیا۔ پورا مقابلہ صرف ایک گھنٹہ 20 منٹ میں مکمل ہوا۔

اعداد و شمار میں پاکستان آگے

پاکستان نے پورے میچ میں مجموعی طور پر 75 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ بھارت کے حصے میں 60 پوائنٹس آئے۔

اسپائکس کے ذریعے پاکستان نے 50 پوائنٹس بنائے، جبکہ بھارتی ٹیم صرف 33 پوائنٹس لے سکی،  بلاکس میں بھی پاکستان کو برتری رہی، اس نے 6 پوائنٹس لیے اور بھارت کو 4 پرہی روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اپنے “انتقال ” کی خبر سن کر اعظم خان کا مزاحیہ ردعمل ، ویڈیو وائرل

پاکستان کی جیت میں سب سے بڑا کردار مراد خان کا رہا جنہوں نے مجموعی طور پر 22 پوائنٹس سکور کیے، جن میں سے 21 اسپائکس اور ایک سروس کے ذریعے حاصل کیے ، ان کے علاوہ عثمان فریاد نے 9، حماد نے 8 اور مصور خان نے 7 پوائنٹس حاصل کیے۔

اس کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم اب سیمی فائنل میں میدان میں اترے گی، اور شائقین کو امید ہے کہ شاندار کارکردگی کا یہ تسلسل آگے بھی جاری رہے گا۔

editor

Related Articles