درخت کی شاخ گرنے سے زخمی شہری کے حق میں بڑا عدالتی فیصلہ

درخت کی شاخ گرنے سے زخمی شہری کے حق میں بڑا عدالتی فیصلہ

بھارت میں درخت کی بھاری ٹہنی گرنے سے شدید زخمی ہونے والے شہری کو عدالت نے کروڑوں روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ نے سنایا، جہاں عدالت نے واقعے کے ذمہ دار متعلقہ حکام کی مبینہ غفلت پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ شہری جی چندن تقریباً دو سال قبل سڑک پر موجود ایک درخت کی بھاری ٹہنی گرنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ عدالت کے مطابق متعلقہ حکام کو درخت سے لاحق خطرے کا پہلے سے علم تھا، تاہم اس کے باوجود بروقت کارروائی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:روبوٹک گائناکولوجیکل سرجری ،پاکستانی سرجن نے برطانیہ میں نئی تاریخ رقم کردی

عدالت نے متعلقہ ادارے کو حکم دیا کہ زخمی شہری کو 2 کروڑ 77 لاکھ 29 ہزار 695 بھارتی روپے معاوضہ ادا کیا جائے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 8 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بنگلور شہر میں خطرناک درختوں اور ان کی شاخوں کی بروقت نشاندہی اور انہیں ہٹانے سمیت متعدد اقدامات کی ہدایات بھی جاری کیں۔

عدالت نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں متعلقہ اداروں کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کرنا سنگین غفلت کے زمرے میں آتا ہے۔

editor

Related Articles