سعودی عرب میں المناک ٹریفک حادثہ ، 5 خواتین ٹیچرز سمیت 6 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں المناک ٹریفک حادثہ ، 5 خواتین ٹیچرز سمیت 6 افراد جاں بحق

 سعودی عرب میں طائف ریاض ایکسپریس وے پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 خواتین ٹیچرز سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب اساتذہ کو لے جانے والی تیز رفتار گاڑی اچانک اپنے راستے سے ہٹ گئی اور دوسری کار سے جا ٹکرائی۔

تصادم  اس قدر شدید تھا کہ  اساتذہ کی گاڑی میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ دوسری کار کا ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا ۔

 یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب : بھارتی عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 42 افراد جاں بحق

 حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ  طائف ریاض ایکسپریس وے سعودی عرب کی اہم شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے، جو مکہ مکرمہ ریجن کے شہر طائف کو دارالحکومت ریاض سے ملاتی ہے ، یہ سیکڑوں کلومیٹر طویل راستہ ہے اور طویل سفر کے باعث اس پر تیز رفتاری اور ڈرائیور کی تھکاوٹ سے حادثات کا خطرہ رہتا ہے۔

 سعودی حکام وقتاً فوقتاً شہریوں کو رفتار کی حد کی پابندی اور طویل سفر میں وقفہ لینے کی ہدایت کرتے رہتے ہیں۔

editor

Related Articles