اداکار نے بتایا کہ وہ اگلے سال انڈسٹری سے ایک وقفہ لینے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اپنے مداحوں کو اس بارے میں پہلے ہی آگاہ کردیں۔, احد رضا میر کا کہنا تھا کہ وہ اس دوران مکمل طور پر منظر عام سے دور رہیں گے اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بریک کے دوران ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بند رہے گا، جبکہ وہ شوبز سرگرمیوں سے مکمل طور پر کنارہ کش رہیں گے۔ اداکار نے اپنے اس فیصلے کو ایک طرح کی عارضی ریٹائرمنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقفہ وہ اپنے لیے اور اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے لے رہے ہیں۔