کروڑوں کے مالک سلمان خان، کبھی فیس نہ دینے پر کلاس سے باہر کھڑے ہوتے تھے

کروڑوں کے مالک سلمان خان، کبھی فیس نہ دینے پر کلاس سے باہر کھڑے ہوتے تھے

بالی ووڈ اسٹار نے بچپن کا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ فیس کی عدم ادائیگی پر انہیں ایک سے زیادہ مرتبہ کلاس سے باہر کھڑا کیا گیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے بچپن سے متعلق ایک پرانا انکشاف ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث آگیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ اسکول فیس بروقت ادا نہ ہونے پر انہیں کلاس سے باہر نکال دیا گیا تھا۔

سلمان خان نے ستمبر 2025 میں کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے ٹاک شو ’ٹو مچ‘ میں شرکت کے دوران اپنے بچپن کے ایک واقعے کا ذکر کیا تھا۔ اداکار کے مطابق وہ چوتھی جماعت میں زیر تعلیم تھے جب اسکول کی فیس وقت پر ادا نہ ہونے کے باعث انہیں سزا کے طور پر کلاس سے باہر کھڑا کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت نے صبا قمر کو کیا تحفہ دیا؟ تصاویر سامنے آگئیں

سلمان خان نے بتایا کہ ان کے والد سلیم خان نے جب استاد سے اس کی وجہ دریافت کی تو انہیں کہا گیا کہ غلطی سلمان کی نہیں بلکہ فیس وقت پر ادا نہ کرنے پر والد کی ہے۔ اداکار کے مطابق اس پر سلیم خان نے جواب دیا کہ اگر فیس ادا نہ کرنے پر کسی کو باہر کھڑا کرنا ہے تو انہیں کھڑا کیا جائے۔

اس کے بعد سلیم خان پرنسپل کے پاس گئے اور فیس ادا کرنے کی کوشش کی۔ تاہم سلمان خان کے مطابق تقریباً دو ہفتے بعد یہی صورتحال دوبارہ پیش آئی اور انہیں ایک بار پھر کلاس سے باہر نکال دیا گیا۔

سلمان خان کا شمار بھارت کے امیر ترین اداکاروں میں

سلمان خان کا یہ پرانا انکشاف ایک ایسے وقت میں دوبارہ سامنے آیا ہے جب انہیں ایم 3ایم ہورون انڈیا رچ لسٹ میں بھارت کے امیر ترین اداکاروں میں شامل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 3 ہزار کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔ فہرست میں وہ شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کے بعد نمایاں اداکاروں میں شامل ہیں۔

نئی فلموں میں بھی مصروف ہیں سلمان خان

دوسری جانب سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’ماتری بھومی: مے وار ریسٹ اِن پیس‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس کی ریلیز دیوالی کے بعد متوقع ہے۔ اس کے علاوہ اداکار کی ایک اور فلم ’مونسٹر‘ بھی زیر تکمیل ہے

editor

Related Articles