خوشخبری ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنے سے عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

خوشخبری ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنے سے عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی مضبوط برآمدات اور عالمی منڈی میں رسد کے حوالے سے خدشات کم ہونے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد امریکی خام تیل 88 ڈالر 45 سینٹس فی بیرل پر آگیا ہے اسی طرح لندن برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 0.70 فیصد کمی ہوئی اور برینٹ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق لندن برینٹ آئل 99 ڈالر 50 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی برآمدات میں مضبوطی نے عالمی مارکیٹ میں رسد سے متعلق خدشات کو کم کیا ہے، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے دباؤ میں کمی آئی اور تیل کی قیمتیں نیچے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق جی سیون ممالک کی جانب سے ہنگامی تیل کے ذخائر جاری کرنے کے فیصلے نے بھی عالمی منڈی میں سپلائی کے حوالے سے پائی جانے والی تشویش کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو بڑا ریلیف مل گیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر درآمدی ممالک پر بھی پڑ سکتا ہے۔ پاکستان اپنی پٹرولیم ضروریات کا ایک بڑا حصہ درآمدات کے ذریعے پورا کرتا ہے، اس لیے عالمی سطح پر خام تیل سستا ہونے کی صورت میں مقامی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہوتا ہے، تاہم حتمی قیمت کا انحصار عالمی نرخوں کے ساتھ ساتھ ڈالر کی قدر، درآمدی اخراجات، ٹیکسز اور دیگر عوامل پر ہوتا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آئندہ دنوں میں اتار چڑھاؤ کا انحصار مشرق وسطیٰ سے سپلائی، عالمی طلب اور بڑے ممالک کے ہنگامی ذخائر کے استعمال سمیت دیگر عوامل پر ہوگا۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles