خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستانی بانڈز خلیجی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئے

خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستانی بانڈز خلیجی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئے

خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستانی بانڈز خلیجی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

خلیجی سرمایہ کاروں نے گزشتہ ماہ کے ابتدائی 25 روز میں پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز میں بارہ کروڑ اٹھانوے لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی، متحدہ عرب امارات نے گیارہ کروڑ ڈالر، جبکہ بحرین نے ایک کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری بیس کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر رہی۔

غیر یقینی علاقائی صورتحال کے باوجود پاکستان خلیجی سرمایہ کاروں کیلئے زیادہ منافع دینے والی متبادل مارکیٹ بن گیا ہے۔

خلیجی سرمایہ کاری میں اضافہ پاکستان کیلئے غیر ملکی سرمائے کے نئے ذرائع اور مالیاتی استحکام کے امکانات بڑھا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا آپ کے پاس بھی تھی؟ وہ 5 گاڑیاں جو رواں سال خاموشی سے پاکستان سے رخصت ہو گئیں

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستانی بانڈز میں خلیجی سرمایہ کاروں کی دلچسپی ایک مثبت اشارہ ہے ، یہ  رجحان اس بات کی علامت ہو سکتا ہے کہ سرمایہ کار پاکستان کی معاشی سمت اور مالیاتی اصلاحات پر کسی حد تک اعتماد کر رہے ہیں تاہم ماہرین کے مطابق اس اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے معاشی استحکام، پالیسیوں کے تسلسل اور سیاسی ہم آہنگی کا ہونا ضروری ہے۔

editor

Related Articles