کیا موٹرز نے اپنی گاڑی سورینٹو کے مختلف ویریئنٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کمی کے تحت گاڑیوں کی قیمتوں میں 8 لاکھ سے 25 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے ، کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سورینٹو کے تین ویریئنٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کیا سورینٹو ہائبرڈ فرنٹ ویل ڈرائیو کی قیمت میں 8 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 1 کروڑ 54 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح کیا سورینٹو ہائبرڈ آل ویل ڈرائیو کی قیمت میں 24 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 1 کروڑ 54 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
کیا سورینٹو پلگ اِن ہائبرڈ آل ویل ڈرائیو کی قیمت میں بھی 25 لاکھ روپے کی کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد یہ گاڑی 1 کروڑ 64 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔
کمپنی حکام کے مطابق 10 سال کے عرصے میں ایک لاکھ گاڑیوں کی فروخت کا سنگ میل عبور کرنے پر صارفین کے لیے یہ پروموشنل قیمتیں متعارف کرائی گئی ہیں۔