کرکٹ شائقین کا انتظار ختم ، پی ایس ایل 12 کی تاریخوں کا اعلان

کرکٹ شائقین کا انتظار ختم ، پی ایس ایل 12 کی تاریخوں کا اعلان

کرکٹ کے دیوانوں کا انتظار ختم ہونے والا ہے،  پاکستان سپر لیگ 12 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے اور شائقین اب کیلنڈر پر وہ دن  مارک کرسکتے ہیں جب ایک بار پھر پاکستان کی سب سے بڑی ٹی20 لیگ کا میدان سجے گا۔

پی ایس ایل 12 کا آغاز 18 مارچ 2027 سے ہوگا، جبکہ فائنل 2 مئی کو کھیلا جائے گا ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل 2027 میں مسلسل دوسری مرتبہ 8 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی ، لیگ کی ونڈو گورننگ کونسل اور فرنچائزز سے مشاورت کے بعد حتمی کی گئی ہے۔

پی ایس ایل 12 کب شروع ہوگا؟

 پاکستان سپر لیگ 12 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک جاری رہے گی،  ایونٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : 21 سالہ شاندار سفرکا اختتام، میسی کی انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ، الوداعی لمحہ یادگار بنا دیا

پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس یکم ستمبر کو لندن میں ہوا تھا ،  اجلاس میں تمام 8 فرنچائزز کے مالکان اور نمائندوں نے شرکت کی، جس کے بعد لیگ کی ونڈو کو حتمی شکل دی گئی ، یوں شائقین کو ایک مرتبہ پھر تقریباً ڈیڑھ ماہ تک سنسنی خیز ٹی20 کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

پی ایس ایل میں 8 ٹیمیں برقرار

پی ایس ایل 12 میں گزشتہ ایڈیشن کی طرح 8 ٹیمیں شریک ہوں گی تاہم ڈائریکٹ سائننگز، پلیئر آکشن، مکمل شیڈول، وینیوز اور ٹکٹنگ سے متعلق تفصیلات پی سی بی بعد میں جاری کرے گا ، یہ  تفصیلات سامنے آنے کے بعد شائقین کی توجہ خاص طور پر میچز کے شہروں، ٹکٹوں کی قیمتوں اور اپنی پسندیدہ ٹیم کے اسکواڈ پر ہوگی۔

پلیئر آکشن کا تجربہ بھی جاری

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں پہلی مرتبہ روایتی پلیئر ڈرافٹ کی جگہ پلیئر آکشن متعارف کرایا گیا تھا، اس تبدیلی نے لیگ کے حوالے سے شائقین اور فرنچائزز کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ، دوسری جانب  پچھلے فائنل میں قذافی اسٹیڈیم میں 32 ہزار 461 تماشائیوں نے شرکت کی، جو ایک ریکارڈ حاضری تھی ، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں لیگ کی مقبولیت کس سطح پر پہنچ چکی ہے۔

 شائقین کی توقعات

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 11 نے دنیا کو لیگ کی صلاحیت دکھائی ، گزشتہ ایڈیشن میں سنسنی خیز لمحات، ریکارڈ کراؤڈ اور براڈکاسٹ کے نئے ریکارڈ دیکھنے کو ملے۔

یہ بھی پڑھیں :فاطمہ ثنا کا نیا سنگِ میل، بگ بیش لیگ کھیلنے والی دوسری پاکستانی بن گئیں

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے بھی 2027 میں شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار کرتے کہا کہ  پی ایس ایل 12 کی ونڈو کا اعلان صرف پہلا قدم ہے اور تمام 8 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے بھرپور تیاری کریں گی۔

پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل پشاور زلمی نے اپنے نام کیا تھا ،  زلمی نے فائنل میں حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 9 سال بعد پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کی تھی ۔

editor

Related Articles