حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائی سے متعلق نیویارک ٹائمز میں کی خبر جعلی ہے: وزارت اطلاعات

حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائی سے متعلق نیویارک ٹائمز میں کی خبر جعلی ہے: وزارت اطلاعات

وزارت اطلاعات و نشریات نے نیویارک ٹائمز میں حوثیوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاک فضائیہ کے طیاروں کے استعمال سے متعلق شائع ہونے والی خبر کو جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں حوثیوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کے استعمال کا دعویٰ کیا گیا، جو بے بنیاد ہے۔

وزارت اطلاعات نے بین الاقوامی میڈیا ہاؤسز سے کہا ہے کہ مکہ دفاعی مشترکہ معاہدے کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کے ممکنہ استعمال یا تعیناتی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ دفاعی اتحاد میں اہم پیش رفت، مشترکہ فوجی دستے سعودی عرب میں تعینات کرنے کا فیصلہ

وزارت کے مطابق اگر ضرورت پڑی اور کسی قسم کی تعیناتی یا کارروائی عمل میں لائی گئی تو اس سے متعلق تفصیلات متعلقہ حکام کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔

وزارت اطلاعات نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ’’سچ، جھوٹ پر غالب آتا ہے۔‘‘

Related Articles