لاہور ہائیکورٹ میں 15 ماہ کے دوران 945 سنگین مقدمات کے فیصلے ہوگئے

لاہور ہائیکورٹ میں 15 ماہ کے دوران 945 سنگین مقدمات کے فیصلے ہوگئے

لاہور ہائیکورٹ میں 15 ماہ کے دوران سزائے موت اور عمر قید کے خلاف دائر 945 ریفرنسز نمٹا دیے گئے، جن میں 897 قتل کے مقدمات سے متعلق ریفرنسز کے فیصلے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق یکم جولائی 2025 سے 30 ستمبر 2026 تک لاہور ہائیکورٹ کے لاہور، ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی بنچز میں مجموعی طور پر 945 ریفرنسز کے فیصلے کیے گئے، جبکہ 15 ماہ کے دوران سزائے موت سے متعلق 48 ریفرنسز بھی نمٹا دیے گئے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی ہدایات پر مقدمات کی نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا گیا ہے، جبکہ جدید مقدمات کی نگرانی اور مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے فیصلوں میں تیزی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’جی کا جانا ٹھہر گیا ؛ وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کے لیے مقرر

طویل عرصے سے زیر التوا قتل اور سزائے موت کے مقدمات نمٹانے کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے۔ عدالتی اصلاحات کے باعث زیر التوا مقدمات کے بوجھ میں کمی آنے لگی ہے۔

سنگین مقدمات کے بروقت فیصلوں سے سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہے، جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی اصلاحات اور مقدمات کی مؤثر نگرانی کا عمل جاری ہے۔

وکلاء اور سائلین کی جانب سے 945 ریفرنسز کے فیصلوں کو قابل تحسین قرار دیا گیا ہے۔

Related Articles