وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کے لیے مقرر

وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی  کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کے لیے مقرر

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی وزارتِ اعلیٰ کو ایک اور قانونی چیلنج کا سامنا ہے، وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے ہٹانے کے اقدام کے خلاف دائر آئینی درخواست 15 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق آئینی درخواست نمبر C.P. 12/2026 کی سماعت جمعرات 15 اکتوبر 2026 کو ہوگی۔ کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کرے گا۔

شیر افضل مروت کی درخواست

سہیل آفریدی کی اہلیت کو شیر افضل خان مروت ایڈووکیٹ کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست حکومت خیبر پختونخوا کے خلاف دائر کی گئی ہے، جس میں صوبائی حکومت کو چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے ذریعے فریق بنایا گیا ہے۔

دیگر فریق بھی شامل

مقدمے میں دیگر متعلقہ فریق بھی شامل ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت کی کاز لسٹ کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے شیر افضل خان مروت، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کا نام درج ہے، جبکہ محمود احمد ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے طور پر مقدمے سے منسلک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کا معاملہ، پشاور ہائیکورٹ کا سہیل آفریدی کو نوٹس جاری

کاز لسٹ میں تفصیلات

عدالتی فہرست میں محمود احمد کا اندراج نمبر 230 جبکہ شیر افضل خان مروت کا اندراج نمبر 5215 درج ہے۔ مقدمے کے سامنے R-Notice کی عبارت بھی درج کی گئی ہے، جبکہ اٹارنی جنرل فار پاکستان کا نام بھی متعلقہ اندراج میں شامل ہے۔

فیصلہ ابھی باقی

وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کے بعد اب 15 اکتوبر کو عدالت میں اس معاملے پر کارروائی ہوگی۔ اس سماعت میں سہیل آفریدی کی وزارتِ اعلیٰ اور ان کے خلاف دائر آئینی درخواست سے متعلق قانونی نکات عدالت کے سامنے زیرِ بحث آئیں گے۔

سیاسی و قانونی اہمیت

سہیل آفریدی کے خلاف یہ درخواست ایسے وقت میں سماعت کے لیے مقرر ہوئی ہے جب ان کی وزارتِ اعلیٰ سے متعلق قانونی معاملات پہلے ہی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت میں درخواست کی سماعت کے بعد معاملے کی آئینی اور قانونی حیثیت مزید واضح ہونے کی توقع ہے۔

15 اکتوبر کی سماعت اس حوالے سے اہم قرار دی جارہی ہے کہ عدالت درخواست گزار کے مؤقف اور متعلقہ فریقین کے قانونی نکات سننے کے بعد کیس میں آئندہ کارروائی کا تعین کرے گی۔

editor

Related Articles