عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ کاروباری سیشن کے دوران تقریباً 2 ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد تیل کی قیمتیں دوبارہ نیچے آ گئی ، عالمی توانائی مارکیٹ میں رسد سے متعلق خدشات اور روسی ڈیزل کی برآمدات میں ممکنہ اضافے نے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رکھی ہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 61 سینٹ، یعنی 0.57 فیصد کمی کے بعد 106.04 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ،  اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جو 47 سینٹ یا 0.5 فیصد نیچے آنے کے بعد 93.27 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی ایک اہم وجہ مشرق وسطیٰ میں رسد کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ہے،  سعودی عرب میں حملوں کے باعث تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات نے مارکیٹ میں تشویش پیدا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :دنیا میں تیل کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہونے لگے ، آرامکو سربراہ نے خبردار کردیا

دوسری جانب روسی ڈیزل کی برآمدات بڑھنے کے امکانات کو بھی عالمی توانائی کی رسد کے تناظر میں اہمیت دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ پیر کو برینٹ خام تیل کی قیمت 106.65 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی تھی ،  یہ سطح 15 ستمبر کے بعد برینٹ تیل کی بلند ترین اختتامی قیمت تھی، جس کے بعد حالیہ کاروباری سیشن میں قیمتوں میں کمی سامنے آئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کا اثر توانائی کی عالمی تجارت اور درآمدی اخراجات پر پڑ سکتا ہے تاہم پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ ردوبدل کا تعین دیگر عوامل، بشمول سرکاری قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار، ٹیکسوں اور شرح مبادلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایف بی آر کا بڑا فیصلہ ، انکم ٹیکس گوشواروں میں غلطی پر جرمانہ ہوگا

editor

Related Articles