شہر گل لالہ میں رونقیں لوٹ آئیں ، تعلیمی ادارے کھل گئے ، بی آر ٹی سروس بھی بحال

شہر گل لالہ میں رونقیں لوٹ آئیں ، تعلیمی ادارے کھل گئے ، بی آر ٹی سروس بھی بحال

خیبر پختونخوا اور پشاور  کے عوام کے لیے بالآخر سکون کا سورج طلوع ہو گیا ، طویل عرصے تک صوبے کو سیاسی دنگل، افراتفری، اور بدانتظامی کے اندھیروں میں دھکیلنے والی پی ٹی آئی کی پالیسیوں کا طوق اترتے ہی پشاور سمیت پورے صوبے کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

پی ٹی آئی نے اپنے دور میں خیبر پختونخوا کے وسائل کو عوامی فلاح و بہبود اور امن و امان کی قائم کرنے کے بجائے صرف سیاسی شو بازی اور مرکز کے ساتھ تصادم پر لٹایا جہاں  عوام روزمرہ کے سفری اور تعلیمی مسائل کے لیے ترستے رہے اور حکمران اسلام آباد پر چڑھائی کے نقشے بناتے رہے۔

تعلیمی سلسلے کی بحالی 

پشاور میں آج سے تعلیمی سلسلہ بحال ہوگیا اور طلبہ و طالبات کیلئے سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز کھل گئی ہیں ، پشاور میں اسکول، کالجز اور جامعات معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئیں ، سکولوں کی گھنٹیاں بجتے ہی بچوں کے چہرے مسکرا اٹھے ہیں اور گلی محلوں میں برسوں بعد خوشحالی کا احساس جاگا ہے۔

 تعلیمی اداروں کی دوبارہ سرگرمیوں کا آغاز طلبہ، والدین اور اساتذہ کے لیے اہم پیش رفت ہے، تاہم صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں طور پر اسکول کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ، مردان، چارسدہ ، نوشہرہ ،سوات اور کرک میں آج بھی تعلیمی ادارے بند ہے ، تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔

  بی آرٹی سروس بحال 

 پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس  آج سے معمول کے مطابق دوبارہ بحال کردی گئی ،  بی آر ٹی کی بحالی کے بعد تمام روٹس پر بسوں کی آمدورفت شروع ، جس سے شہریوں کو سفری سہولت میسر آئے گی۔

اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر بی ار ٹی سروس کو بند کیا گیا تھا ، آج سے بسیں اپنی مقررہ روٹس پر اپنی شیڈول کے مطابق چل رہی ہے، علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر کے سرکاری و نجی اداروں میں معمول کے مطابق آج سے  کام کا آغاز ہورہا ہے اور سرکاری دفاتر میں تمام امور معمول کے مطابق انجام دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور صرف 16، سہیل آفریدی کے آبائی ضلع جمرود میں 30 مظاہرین، پی ٹی آئی کے ’عوامی مقبولیت‘ کے غبارے سے ہوا نکل گئی!

 تعلیمی اداروں کا کھلنا، بازاروں میں گہما گہمی اور بی آر ٹی بسوں کی سڑکوں پر واپسی اس بات کا اعلان ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے مسترد کر دیا ہے۔

معمولات زندگی رواں دواں 

بی آر ٹی سروس کی بحالی اور  تعلیمی ادارے کھلنے سے  خیبرپختونخوا میں معمولات زندگی کی بحالی کی کوششوں کو تقویت مل رہی ہے ، پی ٹی آئی کے سیاسی ڈراموں اور انتشار سے تنگ آئے پشاور کے زندہ دل شہریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نعروں، مظاہروں اور دھرنوں سے تنگ آ چکے ہیں۔

 صوبے کا عام شہری اب امن، معاشی استحکام اور معمولاتِ زندگی کی بلا تعطل روانی چاہتا ہے اور یہی کے پی کی اصلی اور خوبصورت تصویر ہے۔

editor

Related Articles