ایمن سلیم کی سیاست میں انٹری، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

ایمن سلیم کی سیاست میں انٹری، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کراچی میں پارٹی کے سندھ صدر نثار کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی سیاسی وابستگی کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ایمن سلیم کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کا حصہ بن رہی ہیں اور انہیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی قیادت پر اعتماد ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی کے سندھ صدر نثار کھوڑو نے اداکارہ کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں:ماورہ حسین اور امیر گیلانی کے گھر ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی سامنے آگیا

واضح رہے کہ ایمن سلیم سابق پاکستانی کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کی سیاست میں شمولیت کے بعد ان کے سیاسی کردار کے حوالے سے بھی توجہ پیدا ہوگئی ہے۔ تاہم، فی الحال پارٹی میں انہیں کوئی مخصوص عہدہ دینے کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

editor

Related Articles