اداکاری اور گلو کاری کے بعد ہانیہ عامر کا باکسنگ رنگ میں اترنے کا فیصلہ

اداکاری اور گلو کاری کے بعد ہانیہ عامر کا باکسنگ رنگ میں اترنے کا فیصلہ

معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شوبز کے ساتھ ساتھ اب باکسنگ کے میدان میں بھی قدم رکھنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

ہانیہ عامر نے باقاعدگی سے باکسنگ کی تربیت لینا شروع کردی ہے اور انہیں ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر ٹریننگ دے رہے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان وزیر نے بتایا کہ ہانیہ عامر کی پہلی باضابطہ باکسنگ فائٹ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ان کے مطابق اداکارہ میں باکسنگ کے حوالے سے بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وسیم اکرم نے فخر عالم کا ایسا راز کھول دیا کہ مداح حیران رہ گئے

عثمان وزیر نے واضح کیا کہ ہانیہ عامر کی باکسنگ ٹریننگ کی ویڈیو کسی ڈرامے یا کمرشل کی شوٹنگ کا حصہ نہیں بلکہ وہ حقیقت میں باکسنگ سیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہانیہ عامر جلد باکسنگ رنگ میں ایکشن میں نظر آئیں گی، جس کے بعد مداح انہیں اداکاری کے علاوہ ایک نئے انداز میں بھی دیکھ سکیں گے۔

editor

Related Articles