پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ آگئی، پہلا انعام 30 لاکھ روپے

پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ آگئی، پہلا انعام 30 لاکھ روپے

1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے اہم خبر ہے۔ نیشنل سیونگز نے رواں سال کی آخری قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، جس میں خوش نصیب شہری 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام جیت سکتے ہیں۔

میڈیا تفصیلات کے مطابق مرکزی ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے جاری کردہ شیڈول کے تحت 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 16 نومبر 2026 کو حیدرآباد میں ہوگی۔ یہ رواں سال اس مالیت کے پرائز بانڈ کی چوتھی اور آخری قرعہ اندازی ہوگی۔

قرعہ اندازی میں پہلے انعام کے طور پر 30 لاکھ روپے، دوسرے انعام میں 10 لاکھ روپے جبکہ تیسرے انعام کے طور پر 18 ہزار 500 روپے دیے جائیں گے۔

قرعہ اندازی کے نتائج سامنے آنے کے بعد شہری نیشنل سیونگز کی سرکاری ویب سائٹ پر اپنے پرائز بانڈ کے نمبرز چیک کرسکیں گے۔ ویب سائٹ پر کامیاب نمبرز کی مکمل فہرست بھی جاری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری، کھاد کی فی بوری پر 5 ہزار روپے سبسڈی کی تیاری

نیشنل سیونگز کے مطابق قرعہ اندازی میں شرکت کے لیے ضروری ہے کہ متعلقہ پرائز بانڈ ڈرا کی تاریخ سے کم از کم 60 روز پہلے جاری ہوچکا ہو۔

انعام جیتنے والے افراد مقررہ کلیم فارم، اصل پرائز بانڈ اور شناختی کارڈ کی نقل جمع کرا کر اپنی انعامی رقم وصول کرسکتے ہیں۔ انعام کا دعویٰ قرعہ اندازی کی تاریخ سے چھ سال کے اندر کیا جاسکتا ہے۔

پرائز بانڈ کی انعامی رقم پر ودہولڈنگ ٹیکس بھی لاگو ہوگا۔ فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد مقرر ہے۔ اس طرح 1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے شہریوں کو 16 نومبر کی قرعہ اندازی کا انتظار ہے، جس میں لاکھوں روپے کے انعامات جیتنے کا موقع ملے گا۔

editor

Related Articles